بھٹکل 21؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) ساحلی اضلاع میں گذشتہ چار روز سے جاری موسلادھار بارش آج شام تھمنے سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ وقفہ وقفہ سے ہورہی موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی تھی اور اہم شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں پر پانی بھرنے سے وہ نالوں میں تبدیل ہوچکی تھی۔ مدینہ کالونی ،اہم شاہراہ سرکل کے قریب اور نوائط کالونی وغیرہ میں پانی کثیرتعداد میں جمع ہوگیا تھا۔موسلادھار بارش خریدوفروخت پر بھی اثر انداز ہوئی تھی۔ بعض دکانداروں کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ موسلادھار بارش کیو جہ سے عوام ایک بڑی تعداد نے گھر میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔ آج شام میں بارش تھمنے سے عوام کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر نکلی اور بازار میں کل کے مقابلہ میں آج خریدوفروخت بھی زیادہ ہوئی۔واضح رہے کہ ساحلی اضلاع میں امسال ریکارڈ توڑ بارش وقفہ وقفہ سے ہورہی ہے ۔
Share this post
