بھٹکل 07 جون 2020(فکر وخبر نیوز) یوں تو بھٹکل سے بنگلورو اور بنگلورو سے بھٹکل کے لئے کئی بسیں روزانہ چلتی ہیں لیکن ایسٹ ویسٹ ٹراویلس کی جانب سے چلائی جارہی بس سروس میں جو سہولتیں آپ کو دی جارہی ہیں شاید کہیں آپ کو مل جائے۔
بھٹکل سے بنگلورو اور بنگلورو سے بھٹکل کے لئے نئی بس سروس ایسٹ ویسٹ سروس کی جانب سے آج نئی بس سروس شروع کی گئی جس کی پہلی بس آج بنگلورو کے لیے روانہ ہوگئی۔
بس کے منیجر جناب آفتاب دامودی نے فکر وخبر کو بتایا کہ اس بس سروس میں ہم نے عوام کی جملہ ضرورتوں کا پورا خیال رکھنے کی کوشش کی ہے۔ بھٹکل سے بنگلورو اور بنگلورو سے بھٹکل کے لئے نکلنے والی اکثر بسیں رات کو نکلنے کی وجہ سے فجر کی نماز کا مسئلہ بہت ہی اہم ہوتا ہے۔ نماز کے لئے بسیں نہ رکنے کی وجہ سے مجبورا نماز بسوں پر ادا کرنی پڑتی ہے اور بسا اوقات نماز قضا بھی ہوجاتی ہے۔ ہم نے کوشش اس بات کی ہے کہ فجر کی نماز کے لیے مسافروں کو باقاعدہ موقع دیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً قضائے حاجت کے لیے بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بھٹکل سے یہ گاڑی رات آٹھ بجے روانہ ہوگی۔
بھٹکل : 9535585584 / 9035585584
بنگلور : 8050526020 / 9739459739
ایسٹ ویسٹ ہیڈ آفس : 9986867864
Share this post
