بھٹکل تنظیم نے بھی کانگریس بند کی مکمل حمایت کاکیا اعلان، ذمہ داروں نے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی

بھٹکل 09؍ ستمبر 218(فکروخبر نیوز) پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کی جانب سے بھارت بند کی جہاں سیاسی جماعتوں نے اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا وہیں اس مسئلہ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے سماجی تنظیموں نے بھی اپنی حمایت کااعلان کردیا ہے۔ بھٹکل میں مجلس اصلاح وتنظیم نے بھی کل بروز پیر کو مکمل بند کااعلان کیا ہے۔ شام پانچ بجے انتظامیہ کی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا ۔تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل بند کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لیے تنظیم ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے دکانداروں سے اپنی دکانیں بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ تنظیم کی حمایت ملنے کے بعد کل بھٹکل بازار سمیت کئی اہم مارکیٹس بھی بند رہنے کے توقعات ہیں۔

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی طرف اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے 

 

Share this post

Loading...