اننت کمار کی اسلام اور بھٹکلی مسلمانوں کو لے کر زہریلہ بیان: 5مارچ بروز سنیچر کو بھٹکل بند کا اعلان

جس سے ہم مسلمانوں کے دل مجروح ہوگئے ہیں، مجلس اصلاح وتنظیم نے ایم پی اننت کمار کے اس اشتعال انگیز بیان کے خلاف پولس میں شکایت درج کی ہے اور ایف آئی آر بھی حاصل کیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں پولس کی طرف سے مجرم کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا گیا ہے ۔ 
مگر ہندوستانی دستور کے اصولوں کو پامال کرتے ہوئے دوسرے مذہب کے خلاف زہر افشانی کرنیو الے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کرنے والے اس شخص کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ لِہٰذا تنظیم نے عوام کے جذبات و احساسات کا مظاہرہ کرنے اورا س فتنہ پرور ایم پی کی گرفتار پر دباؤ ڈالنے کے لئے بتاریخ 5مارچ بروز سنیچر ایک منظما ور پُرامن مکمل بند منانے کے فیصلہ کیا ہے، عوام الناس سے گذارش ہے کہ اس بند کو موثر اور مکمل طو ر پر کامیاب بنانے کے لئے اس پر پور طرح عمل کریں 

Share this post

Loading...