ملحوظ رہے کہ محمد صادق مٹا مسلسل چوتھی بار بلدیہ کے کونسلر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے علاقہ کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی کام کیا ہے جس کی وجہ سے عوام بالخصوص نوجوان انہیں صدر کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔اس سے پہلے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کئی ایک مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، بلدیہ کے نائب صدر کے عہدے کے لیے ہوئے منتخب شدہ کے ایم اشفاق بھی کئی مرتبہ کونسلر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اب انہیں نائب صدر کا عہدہ کے لیے انتخاب کیا گیا ہے ۔ مذکورہ افراد بطور صدر او رنائب صدر بلدیہ شہر کی ترقیاتی کاموں اور یہاں کے مسائل حل کرنے میں عوام کی امیدوں پر کتنے کھرے اترتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
Share this post
