جس میں بھٹکل بلدیہ کی عمارت پر توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کے الزام میں بی جے پی کارکنان اور لیڈران کی گرفتاری پر مذمت کر تے ہو ئے بی جے پی کارکنوں اور ہندتوا تنظیم کے کارکنوں کے خلاف عائد کئے جانے والے تمام الزامات اور مقدمات واپس لینے کا مطا لبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر شہر کے بی جے پی کارکنان اور لیڈران کے علاوہ مضافاتی تعلقوں کے لیڈران نے اس ریلی میں شرکت کرتے ہوئے ریلی کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ تحصیلدار دفتر کے باہر احتجاجیوں سے مختلف لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلدیہ کی عمارت پر پتھراؤ معاملہ میں پولیس نے ہمارے کارکنان کے ساتھ زیادتی کی ہے اورا نہیں حراست میں لیا ہے لہذا ان پر عائد کیے گئے تمام الزامات واپس لیے جائیں ۔ انہوں نے اس بلدیہ کے معاملہ میں خودسوزی کرنے والے رام چندرا نائیک کے گھر والوں 25لاکھ رو پیہ معا وضہ دینے کی بات کہی۔
Share this post
