میٹنگ میں یہ بات طئے پائی کہ اس کے بعد جہاں پر بھی راستے تعمیر کیے جائیں گے وہ انجینئر کی جانب سے چیک کرنے کے بعد کام کو آگے بڑھاجائے اور باقاعدہ سیمنٹ کی مکسنگ پر بھی نظر رکھی جائی۔ اس میٹنگ میں نالیوں کی صفائی کے مسائل کو لے کر اس بات پر بحث ہوئی کہ کئی محلوں میں چند لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے پورے محلوں والوں کو اس سزا بھگتنی پڑرہی ہے۔ عوام کی ایک تعداد اپنی کاہلی اور سستی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ نالیوں ہی میں ڈال دیتے ہیں جس سے تمام لوگوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں اور جگہ جگہ کوڑوں کے ڈھیر جمع ہوکر کیچڑ کی بدبو پھیل رہی ہے ، اس سلسلہ میں عوامی بیداری پیدا کرتے ہوئے اس طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی جائے اور انہیں اس بات سے منع کیا جائے۔ ایک اور موضوعِ بحث یہ رہی کہ آر ٹی او کی جانب سے منعقدہ کیمپ کے دوران کئی گاڑیاں راستوں پر ہی کھڑی کردی جاتی ہیں۔ملحوظ رہے کہ اس میٹنگ میں کئی سالوں سے شہری بلدیہ میں ملازمت کرنے والے منجوناتھ نائک کی تہنیت کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی ۔ منجوناتھ نائک 1981میں بلدیہ سے جڑے تھے اور اس دوران اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے رہے۔ میٹنگ میں بلدیہ کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ کونلسرس بھی موجود تھے۔
Share this post
