بھٹکل بلدیہ پتھراؤ معاملہ میں گرفتار نوجوانوں سے ڈکیتی الزامات فوری ہٹائیں جائے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پولیس تھانہ پہنچ کر اہلکاروں سے خصوصی بات چیت کی اور جن جن کو حراست میں لیا گیا ہے انہیں رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا لیکن اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے بلدیہ کی دکانیں موجودہ دکانداروں کو ہی لوٹانے بھی مطالبہ کیا ۔ صبح دس بجے شروع ہونے والے اس احتجاج کے لیے شہر اور مضافاتی علاقوں سے ایک بڑی تعداد تحصیلدار دفتر کے باہر جمع ہوگئی تھی ۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کی گئی یادداشت سے قبل ان کا مطالبہ تھا کہ میمورنڈم ڈپٹی کمشنر یا سپرنڈنٹ پولیس یہاں پہنچ کر وصول کریں لیکن اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سے بات چیت کے بعد میمورنڈم اسسٹنٹ کمشنر کو ہی سونپا گیا ۔ اس موقع پر پولیس کا خاص بندوبست کیا گیا تھا اور اہم شاہراہ سے شہر کے پرانے علاقہ جانے والی اہم سڑک بند کردی گئی تھی۔ احتجاج سے کانگریس صدر وٹھل نائک، سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک اور مختلف لیڈران نے خطاب کیا ۔

Share this post

Loading...