بھٹکل بلدیہ کے انتخابات 29مئی کو، 31مئی کو ہوگا نتائج کا اعلان

بھٹکل 09/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  شہری بلدیہ کے انتخابات کے لیے بھٹکل تحصیلدار نے کل پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخ، پرچوں کی جانچ اور ووٹوں کی گنتی کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا۔ تحصیلدار این بی پاٹل نے کہا کہ پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16مئی ہے۔ 17مئی کو پرچوں کی جانچ ہوگی، 29مئی کو انتخابات ہوں گے اور 31مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ 
    تحصیلدار نے بتایا کہ جملہ ووٹروں کی تعداد 23920 ہے جن میں مرد ووٹرس کی تعداد 12133اور خواتین ووٹروں کی تعداد 11787ہے۔29مئی کو جملہ 27بوتھوں پر پولنگ ہوگی جن میں سے چار معاون بوتھ بنائے گئے ہیں۔ تین افسر اور تین معاون انتخابات پر نظر رکھیں گے اور انتخابی پرچار کے لیے ایک امیدوار کو 1.50لاکھ روپئے خرچ کرنے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ 
    تحصیلدار نے بتایا کہ بلدیہ کے حدود میں مقیم کوئی بھی شخص کسی بھی وارڈ سے انتخاب لڑسکتا ہے اور اس کے لیے اسی وارڈ میں مقیم ہونا ضروری نہیں ہے۔ 

Share this post

Loading...