بھٹکل:عوزبی ایم وائی ایف چارروزہ پروکبڈی کل رات اختتام کو پہنچی، شائقین نے لیا بھر پورلطف، بھٹکل کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کے عزم کا کیا گیا اظہار

بھٹکل 16؍ مارچ 2021 (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے اسپورٹس سینٹروں کا متحدہ وفاق بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام عوز بی ایم وائی ایف چار روز پرو کبڈی کل رات ڈیڑھ بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔ فائنل مقابلہ بڑا کانٹے کا رہا جس میں بھائی جان ٹیم نے پٹیل وائریئرس کو تین پوائٹس سے مات دے دی اور عوز بی وائی ایم ایف سیزن 2 کی ٹرافی کا  پہلا انعام اپنے نام کردیا۔ فائنل مقابلہ میں بھائی جان ٹیم کے اروند اور رتن نے اپنے جوہر دکھلائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہیں پٹیل وائریئرس کے کھلاڑیوں نے بھی کانٹے کی ٹکر دی۔ پہلے ہاف میں پٹیل وائریئرس پانچ پوانٹس سے آگے رہی۔ کھیل کے آخری مرحلہ میں اروند نے فیصلہ کن رائڈنگ کرتے ہوئے پٹیل وائریئرس کے تین کھلاڑیوں کو ایک ہی رائڈ میں آؤٹ کیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کا اسکور برابری پر رہا، اس کے بعد بھائی جان ٹیم نے بڑھت حاصل کرتے ہوئے اپنا اسکور 41 تک پہنچایا اور اس کا پیچھا کرتے ہوئے پٹیل وائریئرس 38 پر پہنچی اور یوں فائنل مقابلہ بھائی جان کی جھولی میں چلاگیا۔ 
فائنل مقابلہ سے قبل منعقدہ اختتام تقریب میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے پرو کبڈی کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں یہ بات محسوس کی جارہی تھی کہ کبڈی کے تعلق سے نوجوانوں میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے، ہم نے پرو کبڈی منعقد کرنے کا اس وجہ سے فیصلہ کیا کہ ہمارے کھلاڑی ضلع کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کھیلیں اور اپنے کھیل کو آگے بڑھائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندو مسلم بھائی چارہ کو بھی فروغ دینا تھا جس میں الحمدللہ ہم ایک حد تک کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تعاون کرنے والوں خصوصاً عوز گروپ آف کمپنیس کے مالک جناب عتیق الرحمن منیری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ صدر فیڈریشن نے نوجوانوں کو ڈسپلن اختیار کرنے اور مزید اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کی نصحیت بھی کی۔ 
مشہور انڈین کبڈی کھلاڑی جناب بی سی رمیش نے کہا کہ کبڈی کھیل سے کبڈی میں ترقی نہیں ہوتی بلکہ فٹنس کیمپ اور ڈائٹنگ پر زیادہ زور دینا چاہیے اور بچوں کو کوچنگ دینی چاہیے۔ انہوں نے ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کرنے اور ٹرینر کو مدعو کرکے بچوں کے کھیل کو ترقی دینے کی بات کہی اور خود بھی مفت میں ٹریننگ دینے کا وعدہ کیا۔ 
ریاستی سطح کے مشہور کبڈی کھلاڑی جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے صاحب نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ ترقی کریں، اپنے کھیل کے دور کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی دلانے والے کوئی نہیں تھے آج ہم لوگوں کا ساتھ آپ کے ساتھ ہے اور رہے گا، آپ ترقی کرتے جائیں ان شاء اللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ انہوں نے بی سی رمیش صاحب سے گذارش ہے کہ بھٹکل کے کھلاڑیوں کو ترقی دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ 
جناب عتیق الرحمن صاحب منیری نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ ہمارے بچوں نے الحمدللہ نے بڑی اچھی کبڈی کھیلی اور ان معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے اس بات کی دلیل ہے کہ یہ کبڈی ٹورنامنٹ ہمارا کامیاب ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو اپنی تعلیم او رڈسپلن پر توجہ مرکوز کرنے اور ایسے کام کرنے کی ترغیب دلائی جس سے قوم و ملت کا نام روشن ہو۔ انہوں نے اس کبڈی سے بھائی چارہ کے پیغام کو اپنے ساتھ لیتے جانے کی نصیحت کرتے ہوئے برادران وطن سے درخواست کی کہ آپ بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرکے ہمیں مدعو کریں۔ ان شاء اللہ ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔ 
بنگال وائریئرس کے چیرمین جناب رئیس صاحب نے ڈسپلن برقرار رکھنے اور امپائر کے فیصلہ کو قطعی ماننے کی گذارش کرتے ہوئے اچھے کھلاڑیوں کو اچھا پلیٹ فارم دینے کی بات کہی اور اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بی ایم وائی ایف کو مبارکبادی پیش کی۔ 

اس موقع پر جملہ امپائرس، کومینٹیٹرس، میڈیا نمائندوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا، اسی طرح جملہ ٹیموں کے مالکان کو بھی ٹرافیز دیئے گئے۔
ملحوظ رہے کہ اس نشست کا آغاز مولانا ابوبکر تونسے ندوی کی تلاوت سے ہوا۔ مولوی اسماعیل انجم ندوی نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا تعارف پیش کیا اور شکریہ اسپورٹس سکریٹری جناب طلحہ صاحب نے پیش کیے۔ 

Share this post

Loading...