بھٹکل اور منکی کے طلباء نے ملکی سطح کے کھیل مقابلوں میں کی بہترین کارکردگی

بھٹکل 09؍ مارچ 2019(فکروخبرنیوز) بھٹکل اور منکی سے تعلق رکھنے والے تین طلباء لکھنو میں منعقدہ کھیل مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کرتے ہوئے اپنے شہروں کے نام روشن کیے ہیں۔ ملکی سطح پر منعقدہ کھیل مقابلے اترپردیش کے لکھنو میں منعقد کیے گیے جس میں زہیر ابن زبیر آرمار نے شاٹ پٹ میں پہلا مقام ، ارش احمد منکی سے سو میٹر دوڑ مقابلہ میں پہلا مقام اور لانگ جمپ میں تیسرامقام جبکہ سفیان ابن سلمان نے لانگ جمپ میں دسرا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ مدارس کے طلباء کے درمیان منعقد کیا گیا تھا جس میں بھٹکل اور منکی کی نمائندگی بہتر رہی۔ ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی پر کئی اداروں کے ذمہ داروں نے انہیں مبارکبادی پیش کی ہے۔

Share this post

Loading...