بھٹکل اور کاروار کے ریلوے اسٹیشنوں کی لی گئی تلاشی

کاروار 29/ اپریل 2019(فکروخبر نیوز)  گذشتہ ہفتہ سری لنکا میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد ہندوستان میں حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گیے ہیں اور پولیس نے جگہ جگہ تلاشی مہم چھیڑ رکھی ہے۔ کل اترکنڑا ضلع کے بھٹکل اور کاروار دونوں ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ پورے اسٹیشن حدود کی تلاشی لی، پولیس نے عوام کو بیٹھنے کے لیے بنائی گئی جگہ کے ساتھ ساتھ ریلوے فلائی اوور اور پٹری پر بھی تلاشی لی۔ اسی طرح بھٹکل اسٹیشن کے قریب واقع سرنگ کی بھی تلاشی لے گئی۔ 

Share this post

Loading...