بھٹکل میں اتی کرم اراضی بچاؤ کے لیے اتی کرم ہوراٹا سمیتی کا بڑا احتجاج ، سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے کی شرکت ، پرانی اتی کرم اراضی پرتعمیراتی کام کی اجازت کا مطالبہ

atti karam protest bhatkal

 بھٹکل 10؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی جانب سے آج سرکیوٹ ہاؤس سے نوائط کالونی میں واقع تعلقہ گراؤنڈ کے بالمقابل واقع بلال شادی ہال تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں ہوراٹا سمیتی کے رویندرا نائک نے خود شرکت کی ۔ اسی طرح بھٹکل تعلقہ کے ان افراد نے شرکت کی جو اتی کرم اراضی پر جیسے تیسے اپنی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اور انہیں کسی بھی صورت محکمۂ جنگلات کی جانب سے تعمیراتی کام کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اس ریلی کے اختتام پر بلال شادی ہال میں ایک عظیم احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف سماج سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اتی کرم داروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ پرانے اتی کرم اراضی کو بچانے کی یہ کوششیں یہیں پر ختم نہیں ہوں گی بلکہ آگے تک جائیں گے۔ آپ کو کسی بھی طرح کی پریشانی ہے تو ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں بھٹکل میں عنایت اللہ شاہ بندری کے ساتھ ساتھضلعی صدر رویندرا نائک بھی آپ کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر رویندرا نائک نے اپنا بیان شروع کرنے سے قبل آر ایف او کو موقع پر بلانے کی پولیس سے مانگ کی جس پر حاضرین میں خصوصاً خواتین بھی آپے سے باہر ہوگئی اور اپنی اپنی کرسیاں چھوڑ کر آر ایف او کو کسی بھی صورت یہاں حاضرہونے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر رویندرا نائک نے کہا کہ اتی کرم ہوراٹا سمیتی اتی کرم اراضی کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان سے جتنا ہوسکے گا وہ اس کے لیے کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے اتی کرم داروں کو سپورٹ نہیں کررہے ہیں بلکہ پرانے اتی کرم داروں کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اے سی ایف نے بھی اسٹیج کے ذریعہ عوام کو یہ یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ محکمۂ جنگلات کے کسی بھی افسر کی وجہ سے انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ آئندہ ماہ اپریل میں ایک میٹنگ کرکے باہمی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  

Share this post

Loading...