بھٹکل11؍ مارچ 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک میں اس مرتبہ کانگریس ، جے ڈی ایس اور بی جے پی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر پارٹیاں بھی اپنی قسمت آزمائی کررہی ہے اور انتخابی میدان میں اتارنے کا باقاعدہ اعلان بھی کرچکی ہے۔
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بھی اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔
آج بھٹکل میں ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹی نے اس بات کا اعلان کیا کہ کرناٹک کی 224 اسمبلی حلقوں میں سے 54 حلقوں پر ایس ڈی پی آئی اپنے امیدواروں کو اتارے گی جس میں بھٹکل بھی شامل ہے اور اس کے امیدوار کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گزشتہ تیرہ سال سے یہ پارٹی سیاسی میدان میں ہے اور کئی شہروں کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی جیت درج کرچکی ہے۔ ان کے مطابق تین سو سے زائد عوامی منتخب نمائندے بلا تفریق مذہب و ذات اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے بی جے پی اور کانگریس پر بھی نشانہ ساندھا اور ان پر کئی الزامات بھی عائد کیے۔
Share this post
