بھٹکل 25؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل اسمبلی حلقہ (حلقہ نمبر 79) سے جملہ 9 امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اسسٹنٹ افسر ممتا دیوی کے دفتر سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق ان امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا اور 24 اپریل تک کسی نے بھی واپس نہیں لیا۔ اس لحاظ سے اب یہ نو امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزمائی کے لیے اتریں گے۔
1۔ ڈاکٹر نسیم خان: عام آدمی پارٹی
2۔ ناگیندر نائک: جنتا دل (سیکولر)
3۔ منکال ایس وئیدیا: انڈین نیشنل کانگریس
4۔ سنیل بی نائک: بھارتیہ جنتا پارٹی
5۔ پرکاش پنٹو: بھارتیہ بیلکو پارٹی
6۔ یوگیش نائک: اتم پرجا کیہ پارٹی
7۔ گُنونتے شنکر گوڈا: کرناٹک راشٹرا سمیتی
8۔ غفور صاحب۔ آزاد
9۔ جبروت خطیب آزاد
Share this post
