بھٹکل 13؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے امیدوار منکال وائیدیا نے واضح اکثریت کے ساتھ بی جے پی ، جے ڈی ایس ، عام آدمی پارٹی اوراپنے دیگر فریق پر برتری حاصل کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق آج صبح آٹھ بجے جب ووٹنگ کا گنتی شروع ہوئی تو کچھ دیر کے لیے بی جے پی کے سنیل نائک آگے چل رہے تھے لیکن اس کے بعد جب منکال وئیدیا نے ان پر بڑھت حاصل کی تو پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ ڈھائی ہزار اور تین ہزار سے آگے جاتے ہوئے یہ فرق دس ہزار ، پندرہ ہزار ، تیئیس ہزار سے ہوتے ہوئے بتیس ہزار تک جاپہنچا اور اس کے بعد کانگریس کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا۔
شمس الدین سرکل پر ٹرافک جام
یہاں کے اہم چوراہے شمس الدین سرکل پر کچھ دیر کے لیے ٹرافک کا نظام متأثر رہا۔ جیسے ہی تیس ہزار ووٹوں کا فرق چلنے لگا تو سرکل پر کانگریس حامیوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہونے شروع ہوگئی جس کے بعد سرکل کے بیچوں بیچ تعمیر شدہ بھٹکل کی پہنچان پیور گولڈ کے اس راؤنڈ اباؤٹ پر چڑھ کر کانگریس کا جھنڈا لہرایا اور نوجوانوں نے خوب جشن منایا۔
Share this post
