بھٹکل انجمن ویمن کالج کی بی ایس سی اور بی کام میں شاندار کامیابی ، جانیے مکمل تفصیلات

بھٹکل05؍ دسمبر 2022(فکروخبرنیوز) انجمن کالج فار ویمن بھٹکل کی طالبات نے یونیورسٹی سطح پر نمایاں نمبرات سے کامیابی  حاصل کرکے پھر ایک مرتبہ انجمن اور بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔

انجمن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بی ایس سی میں چار طالبات نے یونیورسٹی سطح پر دس امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں میں اپنی جگہ بنائی ہے تو دوسری جانب بی کام کی ایک طالبہ نمایاں نمبرات حاصل کرنے والی تین طالبات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس سی میں (فزیکس ، میتھیمیٹکس ، کمپیوٹر سائنس) میں خدیجہ ضحیٰ بنت عبدالرحمن رکن الدین نے 94.24 فیصد کے ساتھ پہلا رینک حاصل کیا ہے تو فروخ عجائب بنت محمد امین عجائب نے بی ایس سی (کیمیسٹری ، بوٹانی ، زولوجی) میں 93.75 فیصد کے ساتھ تیسرا رینک ،  خدیجہ ثمرین بنت سدی محمد شاہ بندری نے (کیمیسٹری ، بوٹانی ، زولوجی) نے 90.88 فیصد نمبرات کے ساتھ آٹھواں رینک اور عالیہ بانو بنت عبدالخالق خان نے (کیمیسٹری ، بوٹانی ، زولوجی) میں 90.40 کے ساتھ دسواں رینک حاصل کیا ہے اور بی کام میں عائشہ سودہ بنت شعیب رکن الدین نے کامرس میں 91.55 فیصد نمبرات کے ساتھ نواں رینک حاصل کیا ہے۔

انجمن کی طالبات کی اس کامیابی پر ذمہ داران نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

Share this post

Loading...