بھٹکل انجمن گرلز کالج کے زیر اہتمام تعلقہ لیول کھیل مقابلوں کا انعقاد

بھٹکل:30؍اگست2018(فکروخبرنیوز) انجمن گرلز پی یو کالج کے زیر اہتمام پری یونیورسٹی اور کیریر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھٹکل تعلقہ کے کالجس کے طلباء کے لئے تعلقہ لیول کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،کھیل مقابلوں میں بھٹکل کے کل11 کالجس کے طلباء نے حصہ لیا ،جس میں طلباء نے جوئلنگ تھرو ،شاٹ پٹ لونگ جمپ ،ہائی جمپ جیسے کئی ایک کھیلوں میں حصہ لیا،آج صبح شروع ہونے والے اس کھیل مقابلہ سے قبل افتتاحی نشست رکھی گئی جس میں کھیل مقابلوں کا افتتاح مہمان خصوصی جناب انجم اقبال کولا کے ہاتھوں عمل میں آیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے جناب انجم اقبال کولا نے کھیل مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء سے مخاطب ہو کر کھیل مقابلوں کے انعقادکا اصل مقصد واضح کرتے ہوئے کہا کہ کھیل مقابلوں کے انعقاد کا مقصد وقت کا ضیاع نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو ڈسپلن اورنظم و ضبط کا پابند بنانا ہے ،طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل کا ایک مقصد کھلاڑیوں میں قائدانہ صلاحیت کو پیدا کرنا ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کھیل میں جیتنا ہی مقصد نہ ہواور کھلاڑی جب شکست سے دو چار ہوتا ہے تو بھی وہ نہ مایوس ہ اور نہ ہی ناراض اور غصہ نہ ہو بلکہ وہ اپنی خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسے درست کرے 
جلسہ کی صدارت کر رہے جناب عبد الرحمن باطن صاحب نے بھی کھیل میں حصہ لینے والے طلباء کی ہمت افزائی کی اور انہیں کھیل اور تعلیم دونوں میں آگے بڑھنے کی نصیحت کی 
خیال رہے کہ حذیفہ یمان کی تلاوت کلام پاک کے ساتھ افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا استقبالیہ کلمات پروفیسر گنیش باجی نے پیش کئے، لیکچراررادھکا اچاریہ کے شکریہ کلمات کے ساتھ یہ تقریب اختتام کو پہونچی، اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق ،ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری اور کالج بورڈسکریٹری ،محسن شاہ بندری ، کالج نائب پرنسپل پروفیسر عبد الرحیم خان ،اور فزیکل ڈائریکٹر کے کلیم اللہ بھی موجود تھے 
رادھکا کے شکریہ کلمات پیش کئے 
ملحوظ رہے کہ مردوں کے سنگل میں یوراج موگیر جبکہ خواتین کے سنگل میں اشونی نائیک تعلقہ لیول کھیل کے چمئن کھلاڑی رہے جبکہ کالج کے اعتبار سے سب سے زیادہ پوائنٹ ھاصل کر بینا ویدیا کالج کو چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہوا

 

Share this post

Loading...