بھٹکل انجمن کے پی یو سی سال دوم کے نتائج کی تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

Bhatkal. bhatkal anjuman , bhatkal anjuman collage, bhatkal anjuman second pu results

بھٹکل 18؍ جون 2022(فکروخبرنیوزنیوز) کرناٹک میں آج پی یوسی سالِ دوم کے نتائج کا اعلان ہوا، ریاستی سطح پر مجموعی نتیجہ 61.88 فیصد رہا۔

بھٹکل میں زیر تعلیم طلبہ بھی پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں۔

فکروخبر کو موصولہ رپورٹ کے مطابق انجمن کے بوائز کے مقابلہ میں ویمن کالج کا نتیجہ اچھا رہا۔انجمن پری یونیورسٹی کالج فار ویمن کی کل 282 طالبات نے امسال امتحانات دئیے جن میں 241 کامیاب رہی اور 65 نے 80 سے زائد نمبرات حاصل کیے ، کالج کا مجموعی نتیجہ 85.4 رہا جبکہ انجمن پری یونیورسٹی کالج کے 187 طلبہ نے امتحانات دئیے جن میں سے 155 کامیاب رہے اور مجموعی نتیجہ 82.58 فیصد رہا۔

انجمن پری یونیورسٹی کالج فار ویمن کی سائنس میں کل 81 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ، 65 کامیاب  ، نتیجہ 80.24 فیصد

جس میں زینب بنت محمد یوسف رکن الدین نے 97.50 فیصد کے ساتھ اول مقام حاصل کیا  ، دوسرے مقام پر تسکین طرب بنت ہدایت اللہ بڈن خان 96.66 فیصد کے ساتھ رہی اور سوم مقام پرانشراح بانو بنت محمد سیف اللہ معلم 96.50 فیصد کے ساتھ رہی۔

کامرس میں کل 131 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ، 119 کامیاب  ، نتیجہ 90.8 فیصد

جس میں اول مقام یسریٰ بنت شکیل احمد ملا نے 96.66 نمبرات حاصل کرکے اول مقام پر رہی ، فاطمہ نشویٰ بنت فیضل حق گنگاولی نے 95.60 فیصد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور مشفرہ بنت ثناء اللہ گنگاولی نے 95.30 فیصد کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا۔

آرٹس میں کل 70 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ، 57  کامیاب  ، نتیجہ 81.4 فیصد  

جس میں اول مسکان بنت نواب خان رہی جس نے 96.66 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ دوسرے مقام پر آمنہ رکن الدین بنت محمد فیض رکن الدین نے 96 فیصد نمبرات حاصل کیے اور سوم مقام پر شاذفہ ابراہیم شیخ بنت شیخجی ابراہیم نے 95.83 فیصد نمبرات حاصل کیے۔

بوائز سیکشن کے پرنسپال جناب یوسف کولا کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اس مربتہ کل 187 طلبہ نے امتحانات دئیے جن میں سے 155 کامیاب رہے اور مجموعی نتیجہ 82.58 فیصد رہا۔

کامرس میں 102 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے اور 89 نے کامیابی حاصل کی۔  نتیجہ 87.25

اس شعبہ میں اول : محمد ہشام قاضیا ابن محمد قاضیا ۔  94.33 فیصد

دوم  : احمد سالف فکردے ابن سجاد انور فکردے  92.5 فیصد اور محمد افنان ابن ہدایت اللہ 92.5 فیصد

سوم : محمد نفاف منیگار ابن نور محمد منیگار 90.16 فیصد

 

سائنس میں میں 76 میں سے 58 طلبہ کامیاب ہوئے ، نتیجہ 76.31 رہا۔

جن میں اول : محمد زیان قاسمجی ابن ظفر علی قاسمجی  91.16 فیصد

دوم : ظریف ابن محمد زماد رکن الدین  90.66 فیصد

سوم :  عبد الرحمن ابن رکن الدین محمد تاسم 90 فیصد

 

آرٹس میں 187 طلبہ میں سے 155 نے کامیابی درج کی اور نتیجہ 88.88 رہا ۔

جن میں اول ارباز خان ابن لیاقت علی خان  74.8

دوم : مہیش نائک ابن منجوناتھ نائک  74.66

سوم :  حسین ہومبالی ابن دادا پیر ہومبالی 74.33

 

ان کے علاوہ بھی کئی طلبہ وطالبات نے نوے فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیے ہیں جن میں مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی کی دختر خدیجہ روضہ بھی شامل ہے جس نے 90.83 فیصد نمبرات حاصل کیے۔

فکروخبر بھٹکل جملہ طلبہ وطالبات کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Share this post

Loading...