بھٹکل 10؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ اور کمپیوٹر اپلیکیشن کے دو طلبہ نے محکمہ کھیل اور فیزیکل ایجوکیشن دھارواڑ میں منعقدہ ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل اور کانسے کا طمغہ کا حاصل کیا۔
انجمن کی جانب سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی بی اے سیکنڈ کے طالب علم محمد اُنیس ابن محمد یونس معلم نے 74 ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور بی بی اے فرسٹ کے طالب علم ہاشم ابن شمس الدین ذاکر مصبا نے 59 ویٹ کیٹیگری میں کانسے کا طمغہ حاصل کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان طلبہ نے فیزیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر موہن میستا کی کی رہنمائی میں انجام دیا ہے۔
Share this post
