بھٹکل انجمن حامی مسلمین کے میکانیکل انجینئرنگ شعبہ کے تجدید شدہ کمپیوٹرلیاب کا افتتاح

Bhatkal, Bhatkal Anjuman,


بھٹکل  17؍مئی 2022 (فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کے میکانیکل انجینئرنگ  شعبہ میں تجدید شدہ کمپیوٹر لیاب کا افتتاح  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

انجمن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس میں بیس نئے کمپیوٹرس کا اضافہ کیا گیا ہے ، اس میں ٹویلتھ جنریشن انٹیل آئی -5 پروسیسرس، 21" مانیٹرس اور ایڈوانس میموری رکھنے والے 20 نئے کمپیوٹرس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میکانیکل انجینئرنگ طلبہ کے علاوہ اپنی ایڈوانس پروسیسنگ اسپیڈ کی ضرورت پورا کرنے کے لئے اس لیاب کا استعمال دوسرے شعبہ جات کے طلبہ بھی کر سکیں گے ۔ انجمن  کے ذمہ داران نے کمپیوٹرس عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مزید لیباریٹریز کو اپگریڈ کرنے کا سلسلہ مرحلہ وار پورا کیا جائے گا ۔

اس تقریب میں صدر انجمن جناب قاضیا مزمل صاحب نے کی ۔ اس موقع پر انجمن کے کئی ایک ذمہ داران موجود تھے۔

Share this post

Loading...