74کلو وزن رکھنے والے طلباء میں مذکورہ کالج کے بی کام دوم جماعت کے طالب علم یاسر ابن یونس دامداابو نے کل 315کلو وزن اٹھاتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا اسی طرح 66 کلو وزن رکھنے والے طلباء کے درمیان ہوئے ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر کے بی کام فائنل کے طالب علم فارس ابن فاروق نلاور نے کل 290 کلو وزن اٹھاتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا۔ انجمن کے طلباء کی اس کارکردگی پرہمت افزائی کرتے ہوئے انجمن کی انتظامیہ ، اساتذہ اور ان کے ہم جماعت طلباء نے انہیں مبارکبادی پیش کی ہے۔
Share this post
