بھٹکل میں انجمن ایکسپلورا 2023 کا انعقاد ، بھٹکل سمیت مضافاتی تعلقوں کے 437 طلبہ نے کی شرکت

Bhatkal, anjuman bhatkal, anjuman, ali public school, shams school, naunihal school bhatkal, as suffa school bhatkal, jamia islamia bhatkal,

بھٹکل23؍ نومبر 2023 (فکروخبرنیوز) انجمن پری یونیورسٹی کی جانب سے بھٹکل اور اس کے مضافات میں واقع اسکولوں کے طلبہ کو انجمن میں جمع کرکے ذہنی ، جسمانی اور ٹیم ورک کے لحاظ سے مضبوط اور مستحکم کرنے کے مقاصد کے تحت انجمن ایکسپلورا 2023 کا انعقاد آج انجمن کی پری یونیورسٹی کالج میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس ایکسپلورا کا افتتاح آئی این آئی ایف ڈی گلوبل کے ذمہ دار مصعب احمد بائیدہ نے کیا اور پروگرام کی صدارت انجمن کے نائب صدر جناب محمد صادق پلور صاحب نے کی۔

انجمن پری یونیورسٹی کے پرنسپال جناب یوسف کولا نے بتایا کہ اس پروگرام میں بھٹکل سمیت ، کنداپور، گنگولی ، بیندور ، مرڈیشوراور ہوناور تعلقہ کے 26 اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا جن کی مجموعی تعداد 437 تھی۔ 26 میں سے 9 سرکاری اسکول تھے۔ ان مقابلوں میں ٹیکا فارس، پش اپ ، پینٹنگ ، کیوب ، کیرم اور دیگر کھیل تھے۔ ممتاز طلبہ کے درمیان چالیس ہزار کے انعامات تقسیم کیے گئے۔  

Share this post

Loading...