بھٹکل: یکم نومبر 2023 (فکروخبرنیوز) انجمن کالج کے طلبہ نے کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے منعقدہ امتحانات میں شاندار کامیابی درج کی ہے۔
انجمن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے امسال کے امتحانات میں شعبہ آرٹس(بی اے) میں 89فی صد ، شعبہ سائنس(بی ایس سی ) میں 83فی صداور شعبۂ کامرس (بی کام)میں95 فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔
شعبہ کامرس میں محی الدین اصباح ابن ابو محمد کھروری نے 7مضامین میں سے 6 مضامین میں 100 میں سے 100نمبرات حاصل کرتےہوئے یونیورسٹی کی سطح پر تاریخ رقم کی ہے، امید کی جارہی ہے کہ انہیں یونیورسٹی رینک بھی مل سکتاہے۔ محی الدین اصباح نے بی کام فائنل Cost Accounting, Income Tax, Goods and Service Tax (GST), E-Commerce, Principles of Foreign Exchange and Service Marketing
میں صد فی صد نمبرات حاصل کئے ہیں ، ان کا نتیجہ 99.14 رہا جس کے ساتھ وہ کالج کی سطح پر اول مقام پر رہے ۔ محمد راحیف ابن محمد تاج الدین سارا 93فی صد کے ساتھ دوم اور محمد ریحان ابن عبدالرحیم 92فی صد کے ساتھ سوم مقام حاصل کیاہے۔
بی کام فائنل کے محمد راحیف اور محمد ریحان دو مضامین میں، محمد افراز مومن ، الجی شکیب، محمد اظہر، محمد رضان اور سید عطاءاللہ نے ایک مضمون میں 100میں سے 100نمبرات حاصل کئے ہیں۔
انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے شعبہ کنڑا کے پروفیسر آر ایس نایک کے فرزند کمار شریاس نایک نے سال 2021-22کے بی اے میں یونیورسٹی کی سطح پر تین گولڈ میڈل اور ایک نقد انعام کے مستحق بنے ہیں۔ جنہیں ریاست کے گورنر تھاورچند گہلوت نے دھارواڑ میں کرناٹک یونیورسٹی کے صحن میں منعقدہ پروگرام میں طلائی تمغات سے نوازاہے۔
شعبہ آرٹس میں پوجا پرکاش نائک نے 91فی صد کے ساتھ کالج کی سطح پراول۔ وسنتی انپا نائک 88فی صد کے ساتھ دوم اور پِرِیا منجوناتھ سوبومنے 87.25فی صد کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔
شعبہ سائنس میں شمیکا بنت نثار احمد ہیگڈے 93فی صد کے ساتھ کالج کی سطح پر اول۔ عائشہ عظیم الدین عرفان 87.81فی صد کے ساتھ دوم اور روپا ناگراج آچاریہ 86.16فی صد کے ساتھ سوم مقام پر رہی۔
شعبہ کامرس میں محی الدین اصباح ابن ابو محمد کھروری 99.14فی صد کے ساتھ کالج کی سطح پر اول مقام حاصل کیاہے، امید کی جارہی ہے کہ انہیں یونیورسٹی رینک بھی حاصل ہوگا۔
انجمن کے صدر مزمل قاضیا ، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری ، پرنسپال ، اساتذہ ، غیر تدریسی عملہ اور دیگر نے ان تمام طلبا کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔
Share this post
