بھٹکل19 دسمبر 2021(فکرو خبر نیوز) انجمن انجینئرنگ کالج کے فارغین بیم پرو نے اساتذہ اور طلباء کی سہولت کے لئے ایک کمپیوٹر لیب عطیہ کیا۔ جس میں اٹھارہ کمپیوٹر دو اے سی اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔
صدر انجمن جناب مزمل قاضیا صاحب کے ہاتھوں اس لیب کا افتتاح آج صبح عمل میں آیا۔
اس مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بیم پرو کے صدر و سکریٹری جناب عمران خطیب اور جناب مبین جوکاکو نے شرکت کرتے ہوئے اس لیب کو عطیہ کرنے کا مقصد بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اور اساتذہ کی سہولیات کے لئے یہ نظم کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی مزید کچھ پروجیکٹ پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ شروع ہونے والے بیم پرو میں اب تین سو سے زائد ممبران ہیں جو انجمن کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
انجمن کے صدر جناب مزمل قاضیا صاحب نے بیم پرو کا شکریہ ادا کیا اور انجمن کے لیے پیش کیے گیے تعاون پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
کالج کے پرنسپل جناب مشتاق باقی کٹے نے بھی پریس ریلیز جاری کر بیم پرو کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Share this post
