بھٹکل: انجمن  بی بی اے کی طالبہ التمش طاہرہ نے کرناٹکا یونیورسٹی سطح پر حاصل کیا تیسرا رینک ، انجمن کے ذمہ داران نے پیش کی مبارکباد

 بھٹکل 19؍مئی2021(فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکشین (اے آئی ایم سی اے) کی طالبہ التمش بنت محمد الطاف طاہرہ نے بی بی اے امتحانات میں اپنی شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں تسیری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ 
یاد رہے کہ مذکورہ یونیورسٹی کے تحت 45 بی بی کالج کے طلباء وطالبات نے امتحانات دئیے تھے جو سال 2020 کے ستمبر میں منعقد ہوئے تھے۔ 
اطلاعات کے مطابق التمش نے بی بی اے کے فرسٹ سیمسٹر میں 85.33 فیصد، دوسری سیمسٹر میں 88 فیصد، تیسری سیمسٹر میں 92.27 فیصد، چوتھے سیمسٹر میں 89.5 فیصد اور فائنل سیمسٹر میں 88.16 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی سطح پر تیسرا رینک حاصل کرلیا ہے۔ ان کا جملہ فیصد 89.54 ہے۔
انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب مزمل قاضیا نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس موقع پر انجمن کے جملہ ذمہ داران کی جانب سے التمش اور ان کے والدین کے ساتھ ساتھ پرنسپال و جملہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کوششوں کی وجہ سے انجمن کا فیض بھی عام ہورہا ہے اور ہمارے طلباء وطالبات اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کررہی ہیں۔ اس  کے ساتھ ساتھ جنرل سکریٹری، ایڈیشنل جنرل سکریٹری، بورڈ سکریٹری اور دیگر ذمہ داران و انتظامیہ انجمن کو ایک بے مثال ادارہ بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی ایڈ اور بی بی اے کے کالج کے نتائج اچھے آرہے ہیں اور امید ہے کہ انجمن کے دیگر اسکولوں اور کالجوں کے نتائج میں بھی مزید بہتری آئے گی اور ہمارے طلباء اسی طرح آگے بڑھ کر انجمن کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے انجمن کے جملہ اسٹاف کو ان کی کوششوں پر مبارکباد بھی پیش کی۔ 
مذکورہ طالبہ کی کامیابی پرنسپال کی جانب سے مبارکبادی کا پیغام سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ 

Share this post

Loading...