اس موقع پر جامعہ اسلامیہ میں طلباء نے مارچ کرتے ہوئے اسلاف کو خراجِ تحسین پیش کیا وہیں علی پبلک اسکول میں ایک مختصر سی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء نے یومِ آزادی کے عنوان پر مختلف زبانوں میں مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی صفات کو اپنی زندگی میں لانے کی ترغیب دلائی ۔ اس موقع پر علی پبلک اسکول کا ترانہ بچوں نے بہترین انداز میں پیش کیا ۔ اسکول کے بانی مولانا محمد الیاس ندوی نے بھی مختصراً خطاب کرتے ہوئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Share this post
