بھٹکل علی پبلک اسکول کے طلبہ وطالبات کے لیے حفظ قرآن مجید کا سنہرا موقع ، اب عصری تعلیم کے ساتھ بن سکیں گے حافظِ قرآن

بھٹکل11؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز) انشاء اللہ امسال سے علی پبلک اسکول بھٹکل کے طلبہ وطالبات کے لیے دوران تعلیم ہی حفظ قرآن مجید کا نظم کیا جارہا ہے، جو طلبہ وطالبات چوتھی جماعت میں کامیاب ہوں گے اور ان کا قرآن مجید ناظرہ مکمل ہوچکا ہوگا ان کو دن بھر کے جملہ آٹھ پیریڈ میں صرف بنیادی مضامین انگریزی، کنڑی، سائنس،میتھس وسوشل اسٹڈیزکی تعلیم دی جائے گی اور بقیہ چار پیریڈ میں حفظ کلام پاک کرایا جائے گا اور دیگر طلبہ کے ساتھ ان کو اگلے درجات میں ترقی بھی ملے گی، الحمدللہ گزشتہ تین چار سالوں سے علی پبلک اسکول میں زیرتعلیم طلبہ کے لیے عصری تعلیم کے ساتھ ہی حفظ قرآن مجید کا نظم چل رہا ہے اور متعدد طلبہ وطالبات نے الحمدللہ اس دوران حفظ کلام پاک کی تکمیل کی ہے، مزید زیادہ سے زیادہ طلبہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں اس لیے امسال سے مذکورہ بالا نظام جاری کیا جارہا ہے اور اس وقت جاری آن لائن تعلیم کے ساتھ ہی حفظ قرآن مجید کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، اور ان کے اپنے اپنے علاقوں میں بھی اسکول کے اوقات کے علاوہ ان کے لیے حفظ کا نظام کیا جارہا ہے۔

 آف لائن تعلیم شروع ہونے کے بعد ان کے لیے اسکول ہی میں نصف دن علاحدہ حفظ کے کلاسس ہوں گے، اس لیے خواہش مند سرپرستان سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں علی پبلک اسکول کے دفتر میں آکر حفظ قرآن مجید کے کلاسس میں داخلہ کے لیے اپنے نونہالوں کے ناموں کا فوراً اندراج کرائیں۔

 

نوٹ:   جو حافظات خواتین بطور معلمہ اسکول کے اس حفظ کے شعبہ میں روزانہ صرف دو گھنٹوں کی خدمات انجام دینا چاہتی ہیں ان کے لیے بھی تدریس کا موقع دیا جائے گا، وہ اسکول کی ہیڈمسز کے نام حفظ کی تدریس کے لیے اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں،اسی طرح جو معلمین یا معلمات جاری کلاسس میں عصری مضامین کے لیے علی پبلک اسکول میں روزانہ صرف ایک یا دو، تین گھنٹوں کی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں وہ بھی اپنی درخواست دفتر اسکول میں جمع کراسکتے ہیں۔

المعلن

جنرل سکریٹری

علی پبلک اسکول بھٹکل

Share this post

Loading...