بھٹکل 08؍ جون 2022(فکروخبرنیوز/موصولہ رپورٹ) 6 جون 2022 بروز پیر بعد نماز عشاء ٹھیک نو بجے الہلال اسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی عمارت میں نو منتخب انتظامیہ ممبران کے درمیان عہدیداران کا تقرر عمل میں آیا۔ اس مرتبہ کے انتخابات کی ایک خاص بات یہ رہی کہ اس انتخاب میں ہر اس ایسوسی ایشن کے ممبر کو رائے دہندگی کا حق حاصل رہا جس نے اپنی سالانہ فیس ادا کی اور یہ دستوری ترمیم کے بعد ایسوسی ایشن کی پینتیس سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا اور ایک انوکھے طرز پر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات کرائے گئے۔
نومنتخب عہدیداران کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
صدر : جناب روشن ضمیر کندنگوڑا
نائب صدر: جناب سعید جوکاکو صاحب
جنرل سکریٹری : جناب مولوی فیضان ایس ایم ندوی
سکریٹری : جناب جواد پوتے صاحب
محاسب : جناب عاطف معلم صاحب
خازن : جناب مولوی عمران کنڈلور صاحب ندوی
الہلال ایسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی ایک خاص بات یہ ہیکہ یہ ادارہ شہر بھٹکل کے ہر سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے خصوصاً عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے دیئے گئے جانوروں کے بقیہ جات کو ٹھکانے لگانے کا کام کئی سالوں سے بہت ہی منظم طریقے سے کرتے آرہا ہے اور ان شا اللہ آئندہ بھی ہرکام کے لئے ایسوسی ایشن کے نوجوان ہمیشہ تیار رہیں گے ...
دعا ہیکہ اللہ تعالی تمام نو منتخب عہدیداران کو قبول فرمائے اور ان سے قوم ملت کا کام پورے اخلاص سے لے۔ آمین
Share this post
