بھٹکل 18؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) الہلال این آر آئی فورم کی جانب سے مسجد سعد بن خالد کے احاطہ میں عوام کے لیے صاف شفاف یینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے جس کا افتتاح دار التعلیم کے ذمہ دار مولانا شجاع الدین ندوی کی دعا سے عمل میں آیا۔
اس موقع پر الہلال کے ذمہ دار مولانا فرقان صدیقہ ندوی نے کہا کہ الہلال این آئی فورم کی جانب سے اس کا انتظام کیا ہے۔ الحمدللہ فورم نے مسجد کے احاطہ میں ایک بورویل کھدوایا جس کے بعد اس پینے کے پانی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صرف اس محلہ کے نہیں بلکہ دوسرے محلہ کے افراد بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے فورم کے ساتھ ساتھ اس کے انتظامات میں ہر طرح کا تعاون کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سابق صدر بلدیہ جناب صادق مٹا صاحب، کونسلر ممشاد، مولانا فیضان ندوی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
Share this post
