بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشین کی تین طالبات نے یونیورسٹی رینک کیا حاصل

بھٹکل : 22؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کی طالبات نے یونیورسٹی رینک حاصل کرنے میں اپنی پرانی روایت کو باقی رکھا ہے۔

اے آئی ایم سی اے کے پرنسپال محمد محسن کے کی جانب سے جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2022 میں منعقدہ امتحان میں کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ سے منسلک 45 بی بی اے کالجوں میں بھٹکل انجمن کی طالبات نے پہلا ، آٹھواں اور نواں رینک حاصل کیا ہے۔

عائشہ روفی بنت جمیل حسین فکردے نے بی بی اے میں 94.95 فیصد کے ساتھ پہلا مقام ، وسیرہ بنت عبدالجبار شنگیٹی نے 91.69 فیصد کے ساتھ آٹھواں مقام اور ایفا بنت حبیب اللہ سدی باپا نے 91.67 فیصد کے ساتھ نواں رینک حاصل کرکے بھٹکل اور انجمن کا نام روشن کردیا ہے۔

پرنسپال نے ریلیز میں اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اب تک انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشین بھٹکل نے کل گیارہ رینک حاصل کیے ہیں۔

انجمن کے ذمہ داران نے اس پر مذکورہ طالبات اور ان کے سرپرستان کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔

ادارہ فکروخبر بھٹکل مذکورہ طالبات اور ان کے اساتذہ وسرپرستان کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Share this post

Loading...