اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ: ریمپ فلائی اوور کی مخالفت زوروں پر: مدینہ اور نوائط کالونی میں سرویس روڈ کی اشد ضرورت ، مطالبات کے حل کے لیے ٹھوس لائحہ عمل کیا جائے گا تیار

Bhatkal, Bhatkal Highway, no service road,

بھٹکل 08؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل نیشنل ہائے وے ڈیولپمنٹ کی جانب سے آج مختلف اداروں کے ذمہ داران ساتھ سرکیوٹ ہاؤس میں منعقدہ باہمی نشست میں بھٹکل نیشنل ہائے توسیعی کام کے سلسلہ میں کئی باتوں پر غوروخوض کیا گیا اور ایک کمیٹی تشکیل دے کر مزید اس کام کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ بھٹکل میں کئی سالوں سے ہائے وے کا توسیعی کام چل رہا ہے اور اس کی وجہ سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں سے یہاں کی انتظامیہ کے ساتھ ذمہ داران بھی واقف ہیں لیکن اب تک اس کام کی تکمیل نہ ہونے پر کئی سوالات کھڑے کیے جارہے ہیں۔ سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ شہرکے بیچوں بیچ سے نکلنے والی اس اہم شاہراہ کا خاکہ کئی مرتبہ بدل چکا ہے، اب عوام اس بات کااندازہ لگانے سے قاصر ہیں کہ آخر بھٹکل اہم شاہراہ کی حتمی شکل کیسے ہوگی۔

بند فلائی اوور کی مخالفت :

بھٹکل اہم شاہراہ میں پہلے ستونوں والے فلائی اوور کو گرین سگنل دیا گیا تھا لیکن اچانک بند فلائی اوور(ریمپ فلائی اوور) کی منظور دی گئی جس کے بعد فلائی اوور تک کا علاقہ پورے طور پر دو حصوں میں بٹ رہا ہے لہذا آج کی میٹنگ میں طئے کیا گیا کہ کسی بھی صورت میں ریمپ فلائی اوور کی تعمیر نہ ہونے دی جائے اور اس کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل جلد طئے کیا جائے گا۔

بند ڈوائیڈر کی بھی کی گئی مخالفت

مدینہ کالونی اور نوائط کالونی میں بند ڈوائیڈر کا تعمیری کام چل رہا ہے جس کو لے کر ذمہ داران نے مختلف آراء پیش کیں ۔ میٹنگ میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ شہر کے اندورون سے نکلنے والی سڑک میں بند ڈوائیڈر (کنٹراکٹ) تعمیر نہیں کیا جاتا ہے اور جنوبی کنیرا کے مقابلہ میں شمالی کنیرا میں ہائے وے توسیعی کام میں کئی طرح کے بدلاؤ نظر آرہے ہیں جس میں یہ بند ڈوائیڈر بھی شامل ہے۔ اس کی تعمیر سے ہونے والے خدشات کا اظہار کیا گیا اور بتایا کہ بھٹکل میں سڑک حادثات کثرت سے رونما ہوتے ہیں ایسے میں سب سے پہلے اس بات کا خلاصہ کیا جائے کہ اس بند کی وجہ سے رونما ہونے والے حادثات کا ذمہ دارکون ہوگا۔ اسی طرح اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ اس بند ڈوائیڈر کی وجہ سے اسٹریٹ لائٹ کا نظم بیچ اہم شاہراہ میں نہیں ہوسکتا جس سے رات کے اوقات میں جو منظر دیگر علاقوں میں اہم شاہراہ کا ہے بھٹکل جیسے مشہور شہر میں نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ اس بند ڈوائیڈر کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی بھی متأثر ہورہی ہے۔

نوائط اور مدینہ کالونی میں سرویس روڈ نہیں

مدینہ کالونی سے لے نوائط کالونی سمیت رنگن کٹے تک سرویس روڈ نہیں ہوگا۔ جب یہ بات میٹنگ میں سامنے آئی تو بہت سے لوگوں نے اس پر اپنی مفید آراء پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اسکول ٹیمپو بڑی تعداد میں موجود ہے اور سرویس روڈ نہ ہونے کی صورت میں ہونے والی پریشانی کا اندازہ آپ خود لگاسکتے ہیں۔ اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا گیا کہ ایک ہی شہر میں ہائے وے کا توسیعی کام بعض جگہوں پر30 میٹر اور بعض جگہوں پر 45 میٹر ہورہا ہے۔ ایسے میں یہ تفریق کیوں؟ میٹنگ میں نوائط اور مدینہ کالونی میں سرویس روڈ کی اشد ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ 

آخر میں اس بات پر میٹنگ کا اختتام کو ہوا کہ ان باتوں کو لے کر جو بھی کوششیں ہوسکتی ہیں وہ کی جائیں گی اور مطالبات کے حل کے لیے جلد ہی لائحہ تیار کیا جائے گا۔

میٹنگ میں راجیش نائک ، مولوی عبدالرقیب ایم جے ، عنایت اللہ شاہ بندری ، مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی ، ناظمِ جامعہ مولانا طلحہ رکن الدین ندوی اورمختلف اداروں کے  دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Share this post

Loading...