بھٹکل اہم شاہراہ پھر لہولہان : ایک نوجوان ہلاک(مزید ساحلی خبریں)


ڈکیتی کی واردات میں تین لاکھ کا سونا اور پچھتر ہزار روپئے لے کر لٹیرے ہوئے فرار 

سلیا 10؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) پانچ افراد پر مشتمل ایک لٹیروں کے گروہ کی جانب سے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات انجام دینے کی واردات تعلقہ کے منڈیکولو نامی علاقہ میں سنیچر کی صبح منظر عام پر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقہ میں واقع ایک گھر میں جوڑے کی موجودگی میں پانچ افراد داخل ہوئے اور مالک مکان رامچندرا اور اس کی بیوی کو باندھ دیا۔ اس سے پہلے گھر میں موجود لوگ مدد کے لیے آواز دیتے لٹیرے 75,000روپئے اور تین لاکھ مالیت کے سونا لے کر فرار ہوگئے۔ گھر کے مالک کے بیان کے مطابق لٹیروں کا ایک گروہ گھر کاپچھلا دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوا ۔اُسے اور اس کی بیوی کو باندھ دیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لٹیرے آپس میں تیلگو اور کنڑا زبان میں بات کررہے تھے۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ پڑوسی ریاست کیرلا کے ضلع کاسرگوڈ کے پولیس کو اس واردات کی خبر دی گئی ہے۔ ساتھی ہی لوگوں کی آمدورفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ شبہ ہے کہ واردات کے انجام دینے کے بعد لٹیرے کاسرگوڈضلع فرار ہوگئے ہیں۔ 

Share this post

Loading...