بھٹکل اہم شاہراہ کشادگی تعمیراتی کارروائی کا آغاز ہوگا دسمبر سے

لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے کی وجہ سے کیرلا اور گوا میں کشادگی منصوبہ کا کام شروع نہیں ہوا ہے ۔ سرتکل سے کنداپور 76کلومیٹر او ر کنداپور سے کاروار 195کلومیٹر تک اہم شاہراہ کی کشادگی کے لیے پہلے 60 میٹر کشادگی کی نوٹس جاری کی گئی تھی مگر عام عوام کی جانب سے اس فیصلہ کو لے کر مخالفت کرنے کی وجہ سے 45میٹر کشادگی کا فیصلہ سنایا جاچکا ہے ۔اس بات کی اطلاع زمین قبضہ جات محکمہ کے خصوصی افسر بسوا راج نے میڈیا کو دی ۔ ابھی حال ہی میں کنداپور سے کشادگی تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے اور شہربھٹکل میں اس کا م کا آغاز آئندہ ماہ دسمبر سے شروع ہوگااور مرحلہ وار قبضہ جات کی کاروائی شروع کی جائے گی ۔ ملحوظ رہے کہ راستہ کشادگی کا یہ تعمیر ی پروجیکٹ کا ٹھیکہ ممبئی کی آئی آر بی کمپنی کو دیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...