بھٹکل میں اہم شاہراہ پر نصب کیے جارہے ہیں سی سی ٹی وی کیمرے

بھٹکل 23/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  بھٹکل اہم شاہراہ پر اب سی سی ٹی وی نصب کرنے کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ نوائط کالونی سٹی لائٹ ہوٹل کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے جس کو دیکھ کر ہر کوئی نئے موٹر وھیکل ایکٹ کی منظور ی کے بعد لاگو جرمانہ کے سلسلہ میں سوچنے پر مجبو رہوگیا۔ شہر میں کئی ایک افراد کے نام ٹرافک قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کیمرے میں قید تصاویر کے ساتھ جرمانہ کی پرچی بھی بذریعہ پوسٹ موصول ہوئی ہے جس کے بعد پولیس تھانہ پہنچ کر جرمانہ کی ادائیگی لازم ہو گئی تھی۔ کئی افراد نے جرمانہ کی ادائیگی کے بعد سوشیل میڈیا کے ذریعہ عوام میں بیداری لانے کی بھی کوشش کی تھی اور بغیر ہیلمٹ اور تین سواروں کے ساتھ سفر نہ کرنے کی صلاح دی تھی لیکن اس کے باوجود اب بھی لوگ بغیر ہیلمٹ کے سفر کررہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ٹرافک قانون کی کھلے عام ہورہی خلاف ورزیوں پر روک لگانے کے لیے محکمہئ پولیس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔یاد رہے کہ اہم شاہراہ شمس الدین سرکل اور مین روڈ پر پہلے ہی سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ 

Share this post

Loading...