بھٹکل19؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) زراعتی اراضی (ایگری کلچر لینڈ) کے مالکان کی آرٹی سی کا ان کے آدھار کارڈ سے لنک ضروری ہے جس کی کارروائی جاری ہے ۔ اس بات کی جانکاری مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری نے اپنے ایک اعلامیہ میں دی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بھٹکل تعلقہ تحصیلدار کی طرف سے ایک مراسلہ موصول ہوا ہے جس کے مطابق کرناٹک حکومت کی طرف سے زراعتی زمین کے مالکان کے لیے ان کی اراضی کی آرٹی سی کا ان کے آدھار کارڈ کے ساتھ لنک ضروری ہے۔ جس کے لیے جائیدار کی آرٹی سی کی زیراکس کاپی اور جس شخص کے نام پر آرٹی سی ہے اس کے آدھار کارڈ کی زیراکس کاپی بھی ضروری ہے۔ آدھار کارڈ میں وہیں آدھار کارڈ ضروری ہے جو موبائل نمبر کے ساتھ لنک ہو۔ اگر آر ٹی سی میں ایک سے زائد افراد کے نام ہو تو وفات پائے ہوئے افراد کے علاوہ باقی افراد کے آدھار کارڈ کی زیراکس کاپیاں بھی ضروری ہے۔
اعلامیہ کے مطابق یہ کارروائی ولیج اکاؤنٹنٹ آفس میں انجام دی جاری ہے۔ اس کے فوائد گناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی جائیداد کی کسی طرح کے فراڈ وغیرہ سے حفاظت ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جائیداد کے دستاویزات زیادہ محفوظ رہتے ہیں، جائیداد کا ریکارڈ حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے، کھاتہ سے متعلق کسی طرح کے تنازعہ سے بچایا جاسکتاہے۔ جائیدار کے فروخت کے موقع پر آسانی ہوتی ہے اور حکومت کی طرف سے جاری اسکیموں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
Share this post
