بھٹکل 22؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) آٹھ سالہ لڑکے کے اغوا کے سلسلہ میں بھٹکل پولیس نے اب تک تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت محمد انیس ، ابرار شیخ اور محمد منظور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
الزام ہے کہ انہوں نے آزاد نگر کے مقیم لڑکے کو ایک رشتہ دار کے کہنے پر اغوا کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھٹکل پولیس لڑکے کو گوا سے بازیافت کرنے کے بعد بھٹکل پولیس تھانہ لے آئی اور اس کے بعد اسے گھر والوں کے حوالے کیا گیا۔
لڑکے کے اغوا کے بعد پورے شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور ہر ایک کی زبان سے بچہ کی حفاظت کے لیے دعائیں نکل رہی تھیں۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی عوام کی طرف سے مانگ کی جارہی ہے۔
Share this post
