بھٹکل : یکم اگست 2018(فکروخبر نیوز) دو بائک کے درمیان آپسی تصادم کی واردات آج بعد نمازِ عشاء ڈائیگنو میڈ کے بالمقال اہم شاہراہ 66پر پیش آئی ہے جس میں دونوں بائک سوار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت ابو محمد اور گرو سنیاسی نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جنہیں طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابو محمد سرکل سے مدینہ کالونی کی طرف جارہے تھے جبکہ اس کے مخالف سمت سے آنے والے گرو سنیاسی نائک جالی سے سرکل کی جانب جارہے تھے۔بائک کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بائک سواروں کو گہری چوٹیں آئیں ہیں۔ ابو محمد فریدہ (45) کا داہنے ہاتھ میں چوٹیں لگی ہیں جبکہ سنیاسی نائک کے سر اور چہرے کو گہرے زخم پہنچے ہیں۔ دونوں کو کنداپور منتقل کردیا گیا ہے۔
Share this post
