بھٹکل 27؍ نومبر2021(فکروخبرنیوز) شہر میں آج دوپہر کو پیش آئے سرک حادثہ میں شرالی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اہم شاہراہ 66 شفا کراس پر آج تیز رفتار کار اور الیکٹرک اسکوٹر کے درمیان حادثہ پیش آیا جس میں اسکوٹر پر سوار تمپا نامی شخص زخمی ہوگیا ہے اور اسے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ میں الیکٹرک اسکوٹر اور کار کے اگلے حصہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Share this post
