بھٹکل ساگرروڈ پر سڑک حادثہ میں ۲۰ مسافر زخمی

بھٹکل:4 مئی۲۰۱۹ (فکروخبر نیوز)4مئی صبح دس بجے کے قریب ساگر روڈ سے آگے سبتی کراس کے قریب بس اور ٹیمپو کے مابین پیش آئے تصادم میں ۲۰ مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔

          ذرائع کے مطابق ٹیمپو پر سوار افراد سیاحت کے لئے مرڈیشور جارہے تھے جب کہ بس میں سوار مسافرین مرڈیشور سے ہوکر واپس جارہے تھے کہ سبتی بس اسٹانڈ کے قریب ایک موڑ پر دونوں سواریاں آپس میں ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ۲۰ مسافرین زخمی ہوئی۔

          زخمیوں کو پہلے108 ایمبولینس کے ذریعہ بھٹکل سرکاری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر ڈاکٹر کے مشورہ سے کنداپور اور اڈپی لے جایا گیا۔

          موصولہ اطلاعات کے مطابق بس اور ٹیمپو ڈرائیور کے علاوہ مزید ایک شخص کو شدید چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے ان میں سے ایک کو منیپال منتقل کیا گیا ہے ۔

کیس بھٹکل کے مضافاتی پولس تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔

 

Share this post

Loading...