بھٹکل امین الدین روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک سوار جاں بحق

بھٹکل28 آگست 2021(فکرو خبر نیوز) شہر کے امین الدین روڈ نوائط کالونی میں دو بائک کے تصادم میں بائک سوار کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت عمران کندنگوڑا مقیم صفا اسٹریٹ مخدوم کالونی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق  یہ سڑک حادثہ  امین الدین روڈ پر کل رات پیش آیا جس میں میں دونوں بھائی سوار زمین پر آ رہے۔ جن میں سے عمران خان کو کو سخت چوٹ پہنچی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بعد اسے اڈپی  لے جایا گیا آیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔
کہا جا رہا ہے ہے کہ عمران کے ساتھ ساتھ اس کی بیوی اور 8 ماہ کی بچی بھی سوار تھی جنہیں معمولی زخم پہنچے ہیں جبکہ مخالف سمت سے آکر ٹکرانے پر سوار شخص کو بھی پہنچی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور اس کی جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Share this post

Loading...