بھٹکل : اوورٹیک کے دوران پیش آیا سڑک حادثہ ، اکیس سالہ نوجوان زخمی

بھٹکل 20؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) اوورٹیک کرنا اتنا خطرنا ک ثابت ہوتا ہے کہ اس سے کئی افراد اپنی قیمتی جان بھی گنوا بیٹھے ہیں اور کئی ایک شدید زخمی ہونے کے بعد اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔ شہر میں آج لاری کو اوورٹیک کرنے کے دوران سڑک حادثہ پیش آیا جس میں بائک سوار نے لاری کو اووٹیک کے دوران مخالف سمت سے آرہی گوڈس رکشہ سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگیا۔ حادثہ میں زخمی نوجوان کی شناخت عمار ابن فیاض ابوحسینا مقیم آزاد نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق شام قریب پاؤنے چھ بجے عمار آزاد نگر کی جانب جارہا تھا، کامکشی پٹرول بنک کے قریب لاری کو اوورٹیک کرنے کے دوران مخالف سمت سے آرہی برف سے لدی گوڈس رکشہ سے ٹکراگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ عمار کے ایک پیر کو شدید چوٹ پہنچی ہے۔ شہر کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو کنداپو رمنتقل کردیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...