بھٹکل اہم شاہراہ پر پیش آیا سنگین سڑک حادثہ ،پانچ افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت بائک پر سوار شنکر کورگا موگیر (29) مقیم تینگن گنڈی جبکہ رکشہ پر سوار زخمی افراد کی شناخت رکشہ ڈرائیور ماروتی شیٹی (61) مقیم تینگن گنڈی ، صائم مڑیا(14) سمیدملا(15) مقیم جامعہ آباد ، لکشمی درگبا (37) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بائک پر سوار شنکراور رکشہ ڈرائیور ماروتی شیٹی کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں جنہیں سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شنکر کو منیپال جبکہ ماروتی کو کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔ کار پر سوار سبھی افراد محفوظ ہیں۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...