بھٹکل میں پیش آئے دو مختلف سڑک حاثات میں پانچ افراد زخمی

بھٹکل 13؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پہلا حادثہ ساگر روڈ پر پیش آیا جب ایک راہگیر سے تیز رفتار بائک ٹکراگئی۔جس کے نتیجہ میں بائک سوار اور راہگیر دونوں زخمی ہوگئے۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اڈپی منتقل کیا گیا ہے۔ دوسرا حادثہ رات نو بجے نوائط کالونی ہم شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک ایم 80سوار کو بائک نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں کل تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک حالت نازک بتائی جارہی ہے جسے اڈپی منتقل کیا گیا ہے۔پہلے سڑک حادثہ میں زخمیوں کی شناخت گووند اور ستیش اچار ی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ دوسرے سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان کی شناخت محبوب علی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

Share this post

Loading...