بھٹکل : مرڈیشور میں پیش آئے ہٹ اینڈ رن کیس سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

ٹکر لگتے ہی گووند نائک زمین پر آرہا اور اس کے سرپر گہری چوٹیں آئیں جس کے نتیجہ میں گوند نائک کی موقع پر موت واقع ہو گئی ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ حادثہ میں مذکورہ شخص سخت زخمی ہوگیا تھا لیکن کسی کی نظر اس پر نہ پڑنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے موقعۂ واردات پرہی دم توڑدیا۔ اطلاع ملنے پر مرڈیشور تھانہ کی پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ مر ڈیشور پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا 

Share this post

Loading...