بھٹکل کے جملہ گیارہ مریض کورونا سے صحتیاب، آخری مریض بھی صحتیاب ہوکر پہنچا بھٹکل، عوام میں خوشی کی لہر

بھٹکل 30/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  اترکنڑا ضع کے جملہ گیارہ مریض  کورونا سے مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کاروار  میں زیر علاج آخری مریض کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد اسے اپنے آبائی گاؤں بھٹکل جانے کی اجازت دی گئی۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد وہ بذریعہ ایمولنس بھٹکل پہنچا جہاں تنظیم کے ذمہ داروں نے اس کا خیر مقدم دیا اور کورونا سے صحتیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اب اسے چودہ دنوں کے لے بھٹکل میں کورائنٹائن کیا جائے گا جس کے بعد پھر ایک مرتبہ اس کی سمپل حاصل کرکے ٹیسٹ کے لیے روانہ کیے جائیں گے اور منفی آنے پر اسے گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ 
    اطلاعات کے مطابق اب بھٹکل کے ایک ہوٹل میں جہاں کورائنٹائن کرنے کے لیے سہولیات مہیا کرائی گئیں ہیں جملہ تین افراد موجود ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو ابھی کچھ روز ہی اڈپی کے اسپتال سے فارغ ہوگئیں تھیں۔ 
    یاد رہے کہ اترکنڑا ضلع میں جملہ گیارہ مریضوں میں کورونا مثبت پایا گیا تھا اور اتفاق سے سبھی کا تعلق بھٹکل تعلقہ سے تھا۔ ایک کے بعد ایک معاملہ سامنے آتا دیکھ کر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بھٹکل میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور علاقوں کو سیل کرتے ہوئے پولیس کی چوکسی بڑھا دی گئی تھی۔
    اب گیارہ کے گیارہ مریض صحتیاب ہونے سے پورے شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ہوٹل میں کورائنٹین کئے گئے تینوں افراد کی اگلی جانچ بھی منفی آئیں گی۔ 

مریض کے بھٹکل پہنچنے کے موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی ، سابق بلدیہ صدر صادق مٹا ، سماجی کارکن نثار رکن الدین ، تنظیم میڈیکل کمیٹی کے کنوینر جناب یونس رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...