بھٹکل آنے والی بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو طلباء نے کیا زدوکوب (مزیدساحلی خبریں )

یہ سلسلہ کرناڈ سے ہوتا ہوا ملکی تک پہنچا ، لیکن بلآخر بس ڈرائیور گریش نے پڈوبدری کے بھیا پٹرول بنک کے قریب آکر بائکس کو اوورٹیک کیا جس پر طلباء نے بس کو روک کر ڈرائیور اور کنڈکٹر کو زدوکوب کیا۔ پولیس چھ طلباء کوحراست میں لینے میں کامیاب رہی لیکن تین طلباء فرار بتائے جارہے ہیں۔ پولیس نے طلباء کی بائکس بھی ضبط کرلی ہیں۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔ 


مطالبات کو لے کر کوڈمبلا میں عوام نے ٹرین روک کر کیا احتجاج 

پتور 03؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز)تعلقہ کے کوڈمبلا کے عوام جانب سے آج یہاں ایشونت پور ، کاروار ٹرین روک کر اپنے مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ کوڈمبلا ریلوے ڈیولپمنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر سید میراں صاحب کی قیادت میں نکالی گئی یہ ریلی نعرے بازی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پہنچی اور ٹرین کو روک کر ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کو بہتر بنانے اور کئی ایک سہولیات مہیاکرانے کی مانگ کی۔ اس موقع پر احتجاجیوں کے سامنے محمد میراں صاحب نے کہا کہ اس ریلوے اسٹیشن پر پہلے اشونت پور اور کاروار کے درمیان چلنے والی اس ٹرین کا اسٹاپ تھا مگر اب صرف لوکل ٹرینیں ہی روک دی جاتی ہیں جس سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیاں اٹھانی پڑرہی ہیں۔ سترہ گاؤں میں تقریباً پچھتر ہزار کی آبادی ہے اور اس ٹرین کا اسٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیشن پر بہترین بیت الخلاء کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات بھی جلد فراہم کرائی جائیں۔ذرائع کے مطابق احتجاجیوں کی ایک بڑی تعداد دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئی اور ٹرین اپنے وقتِ مقررہ سے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ٹرین کو صرف سات منٹ کے لیے روکاگیا اور میسور ڈویژن کے چیف ایکزیکٹیو پرکاش کندری کو یاددادشت پیش کی گئی ۔ پرکاش نے احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ پندرہ دنوں کے اندر آپ کے مطالبات حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اورنئے بیت الخلاء ، پینے کے پانی کی سہولت اور دیگر ضرورریات پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مہینہ کے اندر اس ٹرین کو یہاں روکنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی اور ریلوے اسٹیشن کا ترقیاتی کام تین مہینے کے بعد پورا کیا جائے گا ، پرکاش کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے بعد احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔ احتجاجیوں کی تعداد دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس کا بندوبست کیا گیا تھا ۔ اس موقع ضلع پنچایت ممبر پی پی ویرگیش ، تعلق پنچایت ممبر پی وی کسوما ، فضل کوڈمبلا اور دیگرذمہ دار ران موجود تھے۔ 



غیر قانونی طور پر ٹرک میں منتقل کی جارہی لکڑی ضبط 

پتور 03؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز)ٹرک میں اسمگل کی جارہی لکڑی پتور پولیس کی جانب سے ضبط کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ملزم شعب اللہ (29) کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پتور ٹاؤن انسپکٹرسواریوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طو رپر لکڑی لے جارہی لاری ضبط کرلی اور اس پر سوار شعب اللہ نامی شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے پاس لکڑی لے جانے کے دستاویزات نہیں تھے ، لکڑی کی مالیت ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپئے لگائی گئی ہے۔ اس کاررواء میں پتور شہری پولیس کے انسپکٹر مہیش پرساد ، پتور شہری پولیس کے اے ایس آئی لوکانتھ ،کانسٹیبل ہریش اور لنگپا وغیرہ موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...