بھٹکل 14؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل کی تاریخ میں قرآن کے معجزات کے ظہور کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے۔ اب چھ سالہ لڑکی نے حفظِ قرآن کی تکمیل کرکے ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مولانا عمر سلیم بن زکریا عسکری ندوی کی دختر حفیہ نے گیارہ ماہ کی قلیل مدت میں مسقط کے سیب میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔
مولانا عمر سلیم نے فکروخبر کو بتایا حفیہ نے اپنے والد کے ساتھ ساتھ حافظ ذو الفقار صاحب کے پاس بھی اپنا حفظ سنایا ۔ اور یوں اس نے گیارہ ماہ میں تکمیل کی۔
بچی کی عمر اب چھ سال سات مہینے ہے ۔
یاد رہے کہ اسی مہینے چھ سالہ بچہ محمد ابن مناظر شوپا نے بھٹکل کے ننھے حافظ ہونے کا اعزاز پایا تھا اور اب حفیہ بنت عمر سلیم عکسری ندوی نے بھٹکل کی ننھی حافظہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ادارہ فکروخبر حفیہ اور اس کے والدین سمیت ان کے استاد کو بھی خصوصی مبارکبادی پیش کرتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے انتظار کریں۔
Share this post
