بھٹکل 10/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) بھٹکل میں قومی شاہراہ کے جاری تعمیراتی کام میں علاقہ کے عوام کی طرف سے مطالبات پورے نہ کیے جانے اور مسائل پر دوبارہ غووخوض کرنے کی غرض سے بھٹکل منکولی او رماروتی نگر ترقی کمیٹی نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کوایک یادداشت سونپی ہے۔ یادداشت میں کہا ہے کہ اس سے قبل بارش کے موسم میں منکولی، ماروتی نگر، مٹھلی اور موڈ بھٹکل میں بارش کے پانی سے عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے گذشتہ مطالبات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائے افسران، بلدیہ کے ذمہ داران اور اسسٹنٹ کمشنر سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کئی مطالبات کیے گئے تھے۔ جن میں راستے کی دونوں جانب پانی نکاسی کے لیے بہتر انتظام، شمس الدین سرکل سے راگھویندرا مٹھ تک سرویس روڈ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ اس وقت مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن بارش کا موسم ختم ہوئے کئی دن گذر گئے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور کوئی اس سلسلہ میں فکر مند بھی نظر نہیں آرہا ہے۔یادداشت میں مشترکہ میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مذکورہ کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔
Share this post
