بھٹکل فورلین ہائی وے :60میٹر کی وسعت کی زد میں کئی اہم تجارتی مراکز

راستے پلاننگ اور مارکنگ کو دیکھ کر یہ بات پوری طرح واضح ہوگئی ہے کہ 45میٹر نہیں بلکہ 60میٹر وسعت دی جائے گی۔ اس سے پہلے اس بات کا وہم و گمان کیا جارہا تھا کہ شہر کے عمائدین کی مداخلت کی وجہ سے وسعت میں کمی کردی گئی ہو،مگر حالیہ مارکینگ نے اس وہم و گمان پر بھی بریک لگادیا ہے۔ راستے میں مارکنگ کے دوران فکروخبرنے متعلقہ افسرسے انہدامی کارروائی کی تاریخ کے سلسلہ میں پوچھا تو متعلقہ افسر کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں آیا البتہ اس نے اس بات کا اشارہ کیاکہ چونکہ کنداپور سے انہدامی کارروائی کا آغاز کرنا ہے اور اس بیچ جنگلات ، اہم تجارتی مراکز وغیرہ آرہے ہیں ہوسکتاہے کچھ مہینے لگ جائیں جب کہ ایک ذرائع نے واضح کردیا ہے کہ اگلے مہینے ہی سے انہدامی کارروائی کا آغاز ہوسکتا ہے۔ فکروخبر کے سروے کے مطابق سب سے زیادہ سرکل پر واقع دکانوں کا نقصان ہورہا ہے اس کے علاوہ شہر کے مشہور تجارتی مراکز بھی اس سروے کی زد میں آرہے ہیں ۔بھٹکل کے حدود میں وینٹکاپور ندی پر وسیع پل تعمیر ہوگا ۔ مرڈیشور میں ایک ٹول ناکہ اور بھٹکل میں انڈر پاس روڈ بھی تعمیر کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ چند سالوں سے یہ معاملہ طول پکڑاہوا تھا ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ آخری جائزہ ہے اور اسی جائزے کے مطابق اب سڑکوں کی تعمیری کام آنے والے ستمبر سے شروع ہونے کی امید ہے ۔

DSC 0022

 

DSC 0045

 

Share this post

Loading...